آسکرز کی ریٹنگ میں تنزلی، ناظرین کی تعداد میں 9 فیصد کمی ریکارڈ

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں 98ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب براہِ راست دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال تقریب کو قریباً 1 کروڑ 79 لاکھ افراد نے دیکھا۔

ہالی ووڈ کی اس بڑی تقریب میں فلم (One Battle After Another)نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ تقریب کو دنیا بھر میں نشر اور اسٹریم کیا گیا تھا۔

تقریب کی میزبانی معروف کامیڈین کونن اوبرائن نے کی، جبکہ تقریب میں میوزیکل پرفارمنسز کے ذریعے مشہور پروجیکٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ فلم (Sinners) میں ڈبل کردار ادا کرنے والے اداکار مائیکل بی جارڈن نے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا، جبکہ (Timothée Chalamet) کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ آسکرز کی ناظرین تعداد ماضی میں 4 کروڑ تک ہوا کرتی تھی، تاہم 2021 میں یہ کم ہو کر 1 کروڑ 4 لاکھ رہ گئی تھی۔ اس کے بعد کچھ بہتری دیکھی گئی، لیکن رواں سال دوبارہ کمی سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کمی کی ایک وجہ دیگر تقریبات جیسے گولڈن گلوب ایوارڈ اور گرامی ایوارڈ کی طرح مجموعی طور پر ایوارڈ شوز کی مقبولیت میں کمی بھی ہے۔

98ویں آسکر ایوارڈز 15 مارچ 2026 کو ڈولبی ٹھیٹر، لاس اینجلس میں منعقد ہوئے، جہاں 2025 کی فلموں کو 24 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری