کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار، 30 سے زائد خواتین بازیاب

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بیرونِ ملک اسمگل کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا اور ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 30 سے زائد لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے صدر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 ہوٹلوں پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھ موجود انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوانا چاہتے تھے، جہاں انہیں مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ضیاء الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟