خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقعے پر 3 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جمعرات، جمعہ اور ہفتہ عیدالفطر کے سلسلے میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق اتوار اور پیر کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 5 دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے بھی عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عدالتیں 19 مارچ سے 21 مارچ تک بند رہیں گی جبکہ اس دوران کسی قسم کی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک پشاور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت اور ذیلی عدالتیں بند رہیں گی اور عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔
عدالتی تعطیلات کا یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔













