پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں فجیرہ کے قریب کسی میزائل حملے اور اس میں پی آئی اے کی پرواز کے ملوث ہونے سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
#PIA clarifies that the a news circulating regarding a missile attack near Fujairah involving a PIA flight is entirely baseless and false.
No such statement was issued by the airline and its spokesperson.
We urge all, to refrain from sharing unverified information. ✈️🚫 #PIA…
— PIA (@Official_PIA) March 19, 2026
پی آئی اے کے مطابق اس حوالے سے نہ تو ادارے کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا اور نہ ہی ترجمان نے ایسی کسی خبر کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور انہیں حقائق کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ
قومی ایئرلائن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے اور صرف مستند ذرائع پر ہی انحصار کیا جائے۔













