یاسر نواز کی تعریف بھی کام نہ آئی، علیزے شاہ نے انتہائی سخت ردعمل دیدیا

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ علیزے  شاہ نے اپنے ساتھی اداکار یاسر نواز کی طرف سے حالیہ تعریف کے باوجود ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا، جس سے ان کے پرانے اختلافات دوبارہ خبروں کی زینت بن گئے۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ اور یاسر نواز نے پہلے ڈرامہ میرا دل میرا دشمن میں کام کیا تھا، جس دوران ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے جو طویل عرصے تک جاری رہے۔

یاسر نواز نے جون 2021 میں ایکسپریس ٹی وی پر احسن خان کے شو میں اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے وارننگ کے بعد یاسر نواز کا حیران کن یوٹرن، علیزے شاہ کو کیا پیشکش کی؟

ان کی اہلیہ ندا یاسر نے بھی پروگرام میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں اور اداکارہ نے ان کے میاں کے ساتھ غلط کیا۔

اس کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

تازہ لڑائی کس بات پر ہوئی؟

یہ معاملہ اس وقت دوبارہ کھڑا ہوا جب یاسر نواز نے احسن خان کے شو پر علیزے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس کے جواب میں علیزے  شاہ نے ان پر غیر مناسب رویے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ مزید معلومات عوام کے سامنے لائیں گی۔

 علیزے کا سخت ردعمل

بعدازاں حال ہی میں یاسر نواز نے ایک رمضان شو میں علیزے  کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان جویریہ سعود نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ اگر وہ علیزے شاہ کو کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کریں تو انہیں کون سا کردار دیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

اس پر یاسر نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ انہیں مرکزی کردار (ہیروئن) کے طور پر کاسٹ کریں گے۔

لیکن علیزے نے اس پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ’میری جُوتی کرتی ہے، اب ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔‘

 تعلقات کی بحالی اب بھی ناممکن

حالیہ مصالحانہ کوششوں کے باوجود، علیزے  شاہ اور یاسر نواز کے درمیان اختلافات ابھی تک حل نہیں ہوئے اور یہ شوبز حلقوں میں ایک متنازعہ معاملہ بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ