رونالڈو کی عید کا خاص جوڑا پہن کر مسلمانوں کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے لیے عید کا دل سے پیغام شیئر کیا

یہ بھی پڑھیں: کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

دنیا کے مایہ ناز فٹبالر اور سعودی فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر عید الفطر کی خوشی میں مسلمانوں کے لیے ایک گرمجوشی بھرا پیغام شیئر کیا۔

مزید پڑھیںے: رونالڈو بمقابلہ میسی: 2025 میں کمائی کی جنگ کس نے جیتی؟

انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام ایکس پر بھی شیئر کیا۔ اس میسج میں رونالڈو نے اپنی ایک خوبصورت تصویر بھی لگائی جس میں وہ نیوی بلیو اور سنہری کشیدہ کاری والے شیرواں اسٹائل کے جیکٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ جیکٹ میں ہائی مینڈارن کالر اور نفیس سنہری ڈیزائن شامل ہے۔

یہ روایتی عید کا لباس خاص طور پر جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کی دیگر مسلم کمیونٹیز میں مردوں کے لیے عید کے موقعے پر مقبول ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو بہترین مڈل ایسٹ پلیئر قرار، ہزار گولز کا سنگ میل عبور کرنے کا عزم

رونالڈو نے اپنی 672 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ میں بھی ایک سادہ لیکن دل کو چھو لینے والا پیغام دیا کہ ’سب کو عید مبارک۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا دن اپنے خاندان اور عزیزوں کے ساتھ بہت خاص گزرے۔ آپ سب کے لیے امن اور خوشیوں کی دعا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp