چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی اور شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ نماز کے بعد انہوں نے ملکی استحکام، عوام کی خوشحالی اور مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین میں امن کے لیے خصوصی دعا کی۔
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نماز عید کی ادائیگی کیلئے گڑھی خدا بخش آمد، شہدائے جمہوریت کے مزار پر عید کی نماز ادا کی۔ بلاول بھٹو زرداری کی نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی استحکام اور عوام کی خوش حالی کیلئے دعائیں#EidKareem @PPP_Org pic.twitter.com/ym0xdg3naP
— Media Talk (@mediatalk922) March 21, 2026
نماز عید کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی شہریوں سے گھل مل گئے، مصافحہ اور معانقہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شیریں امیر بیگم، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔
مزید پڑھیں:مشعال حسین ملک کا عیدالفطر پیغام: مظلوموں کی یاد اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
چیئرمین کے ہمراہ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور جمیل سومرو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، غلام مصطفی لغاری، عبدالفتاح بھٹو، عبدالواحد ہالیپوتو، اعجاز لغاری سمیت دیگر رہنما بھی نماز عید میں شریک ہوئے۔













