مشعال حسین ملک کا عیدالفطر پیغام: مظلوموں کی یاد اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کا تحفہ ہے اور اس موقع پر مظلوموں کو یاد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مشعال ملک نے یاد دلایا کہ ان کے شوہر یاسین ملک 12 برس سے بھارتی قید میں ہیں، اور لاکھوں کشمیری خاندان آج بھی اپنے پیاروں سے جدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مسجدیں تالوں
میں ہیں اور مسجد اقصیٰ پر ویرانی طاری ہے، یہاں تک کہ سجدہ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں:عیدالفطر: پاک فوج کی قیادت کی قوم کو مبارکباد، قربانی اور خدمت کے جذبے کا پیغام

انہوں نے عید کے بعد امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ ایک متحد امت کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑی ہو، اور انسانیت، حق، سچ اور امن کے لیے ایک ساتھ آواز بلند کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp