یومِ پاکستان: مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، عزمِ نو کا اعادہ

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ پاکستان کی 86ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فوج نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغامات میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن ہے، جب ایک آزاد وطن کے قیام کا واضح تصور سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ایمان، امید اور استقامت کی بنیاد پر پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے سرپرستوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، یوم پاکستان پر صدر زرداری کا پیغام

‘اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوریت کے سائے تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسلامی اصولوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔’

مسلح افواج کے سربراہان کا کہنا تھا کہ مضبوط عزم اور اللہ کی رہنمائی کے ساتھ پاکستان جمہوری اداروں کے استحکام، قومی سلامتی کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کے باوجود پاک فوج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہو کر ان خطرات کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہر وقت چوکس رہتے ہوئے ملکی سرحدوں کے دفاع، خودمختاری کے تحفظ اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

  مسلح افواج کے سربراہان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور اصولی رکن ہے جو دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

‘ایک متحد قوم کے طور پر ہم امید، حوصلے اور ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے شعیہ برادری پر تبصرے کو مسترد کردیا  

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟