امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان متحرک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے رابطہ: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ثالثی کے لیے خود کو ایک اہم کردار کے طور پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے، اور اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کو ممکنہ مذاکراتی مقام کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ترکیہ اور مصر کی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے کوششیں: رائٹرز

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیادت نے حالیہ دنوں میں سفارتی رابطوں کو تیز کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو ایرانی صدر  مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں مذاکرات کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اسلام آباد کو ممکنہ مذاکراتی مقام کے طور پر پیش کیا ہے جہاں آنے والے دنوں میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ کے امریکا ایران مذاکرات کی خبروں پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستانی حکام پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے ایران اور امریکی نمائندوں کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں کردار ادا کر رہے ہیں جن میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

دیگر ممالک کی شمولیت

پاکستان کے علاوہ ترکیہ اور مصر بھی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں متحرک ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم  اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا جبکہ مصر کے وزیر خارجہ نے بھی ایرانی اور پاکستانی قیادت سے بات چیت کی۔

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے مؤقف میں سختی برقرار ہے جس سے کسی فوری سمجھوتے کے امکانات محدود نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کی دھمکی کو عارضی طور پر 5 دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے جس سے سفارتی کوششوں کے لیے کچھ مہلت مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو فون: خطے میں امن کے لیے مذاکرات پر زور

ماہرین کے مطابق پاکستان کا غیر جانبدارانہ کردار اور یہ حقیقت کہ وہ خطے میں امریکی اڈوں کی میزبانی نہیں کرتا اسے ایک قابل قبول ثالث کے طور پر سامنے لا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

میٹا نے یورپی ممالک میں اپنے اسمارٹ گلاسز کی لانچنگ مؤخر کردی

سابق گوگل ایگزیکٹو میٹ برٹِن بی بی سی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

پاک چین مشترکہ بحری مشق کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز داچنگ کی کراچی آمد

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ