مہر کی ادائیگی وقت مقرر نہ ہو تو بیوی کے مطالبے پر لازم ہے، لاہور ہائیکورٹ

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نکاح نامے میں مہر (حق مہر) کی ادائیگی کا وقت مقرر نہ ہو تو شوہر بیوی کے مطالبے پر فوری ادائیگی کا پابند ہوگا۔

مزید پڑھیں: جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف مکمل طور پر اس کی ملکیت ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے فاطمہ بی بی کی درخواست منظور کرلی، جس میں انہوں نے نان نفقہ، جہیز اور 5 تولہ سونے کے برابر حق مہر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس میں مہر کی ادائیگی سے انکار کیا گیا تھا، اور فاطمہ بی بی کا حق مہر بحال کر دیا۔

اس سے قبل فیملی کورٹ نے شوہر کو ماہانہ 5 ہزار روپے نان نفقہ اور مہر ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ جہیز کا دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں اپیلٹ کورٹ نے نان نفقہ برقرار رکھا، جہیز کے حوالے سے جزوی ریلیف دیتے ہوئے کچھ اشیا یا 2 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا، تاہم مہر کا دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ بیوی مہر کی حقدار رہتی ہے، چاہے شادی برقرار ہو یا ختم ہو جائے۔ عدالت نے نان نفقہ اور جہیز سے متعلق اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، تاہم مہر کے حوالے سے فیصلہ غلط قرار دیتے ہوئے فیملی کورٹ کا حکم بحال کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز