حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نے رشتہ ایپ متعارف کرا دی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نمل خاور نے شادی کے خواہشمند افراد کے لیے نئی رشتہ ایپ متعارف کرا دی ہے جس کا نام میرج 4 لائف رکھا گیا ہے۔ اس ایپ کا مقصد اسلامی اقدار کے مطابق شریکِ حیات کی تلاش کو آسان بنانا بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رشتہ ایپس پر موجود پروفائلز کی تصدیق کیسے کی جاسکتی ہے؟

حمزہ علی عباسی کے مطابق اس ایپ کی خاص بات مختلف ممالک میں قائم دفاتر ہیں، جن میں برطانیہ، ناروے، پیرس، ڈنمارک اور لاہور شامل ہیں۔ ان دفاتر کا مقصد صرف رشتے کروانا نہیں بلکہ شادی سے پہلے اور بعد میں مشاورت کی سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اس نیٹ ورک کو کراچی سمیت شمالی امریکا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

ایپ کا نمایاں فیچر ولی نظام قرار دیا جارہا ہے، جس کے ذریعے والدین یا سرپرست 2 صارفین کے درمیان ہونے والی گفتگو کی نگرانی کرسکتے ہیں۔ اس نظام میں 2 طریقے شامل ہیں، ایک میں پیغامات کو براہِ راست دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام نامناسب الفاظ کی نشاندہی کر کے والدین کو آگاہ کرتا ہے۔

اداکار کے مطابق ایپ میں تفصیلی کوائف نظام بھی شامل ہے جہاں زمینی سطح پر موجود نمائندے صارفین کی فراہم کردہ معلومات کی جانچ اور تصدیق کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرِ نفسیات اور معالجین کی خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ رشتہ طے ہونے سے پہلے، دوران اور بعد میں پیش آنے والے مسائل میں رہنمائی دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن رشتہ ایپس پر ہراسانی کے خطرات کیوں بڑھتے جارہے ہیں؟

حمزہ علی عباسی نے اس ایپ کو شادی سے متعلق مسائل کا مکمل حل قرار دیا ہے۔ یہ ایپ موبائل ایپلی کیشن اسٹورز پر دستیاب بتائی جارہی ہے۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ پیغام رسانی کا نظام روایتی خاندانی ملاقاتوں سے کس حد تک مختلف ثابت ہوتا ہے، جہاں لڑکے اور لڑکی کو خاندان کی موجودگی میں ایک دوسرے سے تعارف کا موقع دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکیہ بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ