مشرق وسطیٰ کشیدگی: بھارت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا، ملک اقتصادی بحران کی طرف بڑھنے لگا

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازعے کے باعث بھارت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ماہرین کے مطابق ملک شدید اقتصادی دباؤ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہر اور یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر جان میئر شائمر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا تنازع بھارت کی داخلی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی بحران میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات، پاکستان نے 40 فوڈ آئٹمز بھجوانے کی منظوری دے دی

ان کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ایک نقصان اٹھانے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔

روسی ٹیلی وژن کو دیے گئے انٹرویو میں پروفیسر جان میئر شائمر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اس تنازعے سے بھارت کو کس حد تک نقصان پہنچے گا۔

تاہم انہوں نے خبردار کیاکہ سربراہی اجلاس کا انعقاد مہنگائی پر قابو پانے میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کے باعث گیس، کھاد اور خوراک کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی اور مالی دباؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ صورتحال بھارت کے لیے نہایت منفی ہے، جس کی نشاندہی بھارتی میڈیا بھی کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پروفیسر جان میئر شائمر کی رائے اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے باعث بھارت میں شدید اقتصادی بحران پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ غیر سنجیدہ سفارتی اور سیاسی حکمت عملی ملک کو مزید معاشی مشکلات سے دوچار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ جنگ: اشرافیہ معاشی بوجھ برداشت کرکے مثال قائم کرے، وزیراعظم شہباز شریف

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کھاد اور خوراک کی پیداوار پر اثرات کے نتیجے میں بھارتی کسانوں اور برآمد کنندگان کو طویل المدتی معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم