الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کو پارٹی رجسٹریشن کیس کے سلسلے میں 4 اپریل کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کھڑے نہیں ہوتے تو لوگ خود کھڑے ہو جائیں گے، علیمہ خان پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر پر برہم
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کے لیے جمع کرائے گئے تمام کاغذات کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی مقصد کے لیے پی ٹی آئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 اپریل کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں پیش ہو۔
واضح رہے کہ اکبر ایس بابر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو ان کے نام سے رجسٹرڈ کیا جائے۔ تاہم اس درخواست پر سماعت بعد میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو نئے امتحان کا سامنا، پارٹی کے 2 دعویدار سامنے آگئے
4 اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل، ممبر الیکشن کمیشن نظیر گیلانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے کاغذات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔













