بنگلہ دیش: بس دریائے پدما میں گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

داولتیہ فیری گھاٹ کے قریب پدما ندی میں ایک مسافر بس گرنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشیں نکال کر شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ افراد ابھی لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں توانائی خدشات بڑھ گئے، وزیراعظم طارق رحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ بدھ کی شام پیش آیا جب سوہارڈیا پاریبھان کی بس فیری میں سوار ہونے کے دوران قابو کھو بیٹھی اور ندی میں جاگری۔ ریسکیو ٹیموں نے بعد ازاں بس کو نکال کر 23 لاشیں بازیاب کیں۔ ہلاک شدگان میں راجباری، کُشتیہ، ژنائی دہ، گوپال گنج، دیناج پور، ڈھاکا اور دیگر اضلاع کے مسافر شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کم از کم 3 زخمی افراد قریبی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ریسکیو اہلکار خوف ظاہر کر رہے ہیں کہ مزید لوگ ابھی لاپتا ہو سکتے ہیں۔

حادثے کے زندہ بچ جانے والے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بس زیادہ بھر گئی تھی، تمام سیٹیں پر تھیں اور اضافی مسافر کھڑے تھے۔ کئی مسافر انجن کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ نے بچوں کو اپنے گھٹنوں پر اٹھا رکھا تھا۔ حادثے سے پہلے کچھ مسافر بس سے اتر گئے تھے، لیکن سوار ہونے کے دوران بس اچانک ندی میں گر گئی۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش اور پاکستان کا ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

بس دوپہر میں کمارکھالی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس میں کئی مسافر عید کی تعطیلات کے بعد اپنے کام پر واپس جا رہے تھے۔ مقامی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے شعیہ برادری پر تبصرے کو مسترد کردیا  

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟