وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، عطا اللہ تارڑ

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا کلیدی اور مؤثر کردار دنیا کے سامنے آ رہا ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے سامنے ناچنے والے بھارتی وزیراعظم کو پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، پلوشہ خان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملک ایک مضبوط اور مؤثر آواز کے طور پر ابھرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی فورمز، خصوصاً جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جہاں پاکستان کا مؤقف نمایاں رہا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں سے پریشان ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت یا رہنما ملک سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تنقید ہر ایک کا حق ہے لیکن ملک کے وقار کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے۔ سیاسی مخالفت میں ریاست کی تضحیک کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے اور ایسی سازشوں کی نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بعض افراد اور گروہوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے عناصر اور ان کے سہولت کار بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ سیاسی شخصیات اور گروہ ملک کے خلاف بیانیہ بنانے میں مصروف ہیں، تاہم پاکستان ان تمام سازشوں کے باوجود مضبوط رہے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سفارتی پیشکش خوش آئند، امریکا اور ایران مذاکرات کی طرف آئیں، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کا عالمی مقام مزید بلند کیا ہے اور دشمن عناصر کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ عطاء اللہ تارڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی کرتا رہے گا اور قومی اتحاد کے ذریعے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی