جے شنکر کے غیر سفارتی ریمارکس ان کے اضطراب اور بے چینی کو ظاہر کرتے ہیں، پاکستان

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے غیر سفارتی ریمارکس ان کے اضطراب اور بے چینی کو ظاہر کرتے ہیں، پاکستان اس طرح کے شور شرابے (megaphone theatrics) کو مسترد کرتا ہے۔

طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تمام فریقین کے ساتھ فعال سفارتی رابطے میں ہے، جبکہ شہباز شریف اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں اور اسحاق ڈار بھی اس میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران اور امریکا کی پاکستان کے ذریعے بلواسطہ بات چیت ہو رہی ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک نازک صورتحال ہے جس میں رازداری ضروری ہے، جبکہ غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر مختلف ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے اور امن کے قیام کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب کو بھی اس معاملے میں ایک اہم فریق قرار دیا گیا۔

بھارت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ سری نگر کی جامع مسجد کو سات سال سے بند رکھنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور اس رمضان و عید پر بھی اسے نہیں کھولا گیا۔ انہوں نے آسیہ اندرابی کو دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے تمام کشمیری سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور ایس جے شنکر کے بیانات کو غیر سفارتی قرار دیا۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ’آپریشن غضب للحق‘ جاری ہے اور اس کا مقصد دہشتگرد عناصر کا خاتمہ ہے۔ افغان طالبان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی متحرک سفارتکاری: چین، ملائیشیا اور ترکیہ سے خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

ایران اور دیگر علاقائی معاملات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مقصد امن کا قیام ہے اور سفارتکاری میں رکاوٹیں آنا معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے ایک محفوظ مقام ہے اور اس حوالے سے تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، جبکہ افواہوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ماضی کے معاملات پیچیدہ ہیں، تاہم بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل میں بہتر تعلقات کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟