راولپنڈی میں جرگے کے مبینہ حکم پر خاتون کے قتل کے مقدمے میں عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پیرودھائی کے علاقے میں شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین رانا کے روبرو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
سماعت کے دوران جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان سمیت 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد مزید 2 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی، جبکہ اس سے قبل 6 ملزمان کی ضمانت پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی: بہارہ کہو میں خاتون قتل کیس کا ملزم گرفتار
عدالت نے سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کردی۔














