ایئرانڈیا کا جہاز پھر خراب، انٹرنیشنل پرواز ایک بار پھر واپس

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 7 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لینڈ کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز 8 گھنٹے بعد واپس، غلط طیارہ استعمال ہونے کا انکشاف

ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی111 جمعرات کی صبح دہلی سے لندن ہیتھرو کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم دورانِ پرواز مشتبہ تکنیکی خرابی سامنے آنے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کو واپس دہلی موڑ دیا گیا۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق طیارہ بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر اترا اور ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار کے مطابق اس کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے، جس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران طیارے سے غیر معمولی آوازیں سنائی دینے کے بعد اسے سعودی عرب کی فضائی حدود میں واپس موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق طیارہ مجموعی طور پر تقریباً 7 گھنٹے فضا میں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی

پرواز جمعرات صبح تقریباً 6 بجے دہلی سے روانہ ہوئی تھی اور دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب واپس لینڈ کر گئی۔ طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ایئر انڈیا نے مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جلد از جلد لندن روانہ کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں مہینے میں ہی ایئر انڈیا کی دہلی سے کینیڈا جانے والی ایک پرواز کو تقریباً 8 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا، کیونکہ ایئرلائن کی جانب سے غلط طیارہ استعمال کیا گیا تھا جسے کینیڈا جانے کی اجازت حاصل نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حادثات اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر نقصان کا سامنا

بھارتی میڈیا  کے مطابق پرواز اے آئی 185 مقررہ وقت پر دہلی سے روانہ ہوئی اور تقریباً 4 گھنٹے سفر کے بعد چین کی فضائی حدود میں پہنچنے پر ایئرلائن کو معلوم ہوا کہ استعمال کیا گیا طیارہ کینیڈا کے لیے منظور شدہ نہیں۔ اس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟