راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے پر پولیس نے دلہن کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات
پولیس کے مطابق تھانہ مندرہ کی حدود گوہڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے پر پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ pic.twitter.com/yiZ3Iqj78P
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) March 26, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گوہڑہ کے علاقے میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دلہن کے ہمراہ موجود دلہا فرار ہوگیا۔ مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: دلہے کے قتل میں ملوث دلہن آشنا سمیت گرفتار
متنِ مقدمہ کے مطابق پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ موجود دلہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی شناخت شہریار علی کے نام سے ہوئی ہے۔














