طائف میں گلاب اور خوشبودار پودوں کا عالمی فورم 29 مارچ سے شروع ہوگا

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلاب اور خوشبودار پودوں کے عالمی فورم کا دوسرا ایڈیشن 29 مارچ سے 11 اپریل تک طائف میں منعقد ہوگا، جو گورنر شہزادہ فواز بن سلطان کی سرپرستی میں ہوگا۔

فورم کا مقصد طائف کو گلاب اور خوشبودار پودوں کی پیداوار کے ایک اہم عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنا اور اس شعبے سے متعلق معاشی و سرمایہ کاری مواقع کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: طائف عربی گھوڑوں کے ورثے کا مرکز بن گیا

فورم کی ترجمان خدیجہ ابو النجا کے مطابق یہ ایونٹ ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں سائنسی، معاشی اور سیاحتی پہلوؤں کو یکجا کیا جاتا ہے، جبکہ طائف کی اس شعبے میں منفرد صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

یہ فورم گزشتہ سال کے کامیاب ایڈیشن کی رفتار کو آگے بڑھا رہا ہے، جس میں صرف 10 دن کے دوران 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔ اس سے طائف کی ’شہرِ گلاب‘ کے طور پر بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ایک منفرد سیاحتی مقام کے طور پر اس کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی، جو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

یہ ایونٹ سعودی عرب میں گلاب اور خوشبودار پودوں کی صنعت کے فروغ کی جاری کوششوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پائیدار زرعی دیہی ترقی پروگرام (سعودی ریف)، جو اس شعبے کا ایک اہم معاون ہے، گزشتہ 4 برس میں گلاب کی پیداوار میں 34 فیصد اضافہ کرنے میں مدد دے چکا ہے، جس کے بعد سالانہ پیداوار 96 کروڑ گلاب تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پروگرام 400 سے زائد کسانوں کی معاونت کر رہا ہے اور اس کا ہدف 2026 تک سالانہ پیداوار کو 2 ارب گلاب تک بڑھانا ہے، جس سے سعودی عرب کی علاقائی اور عالمی منڈیوں میں پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟