آرامکو کا بڑا ریلیف، ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر کمی

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی معروف توانائی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ کمپنی نے ہائی اوکٹین کی قیمت 610 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 410 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اس فیصلے پر عوامی حلقوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری گاڑیوں کو ہائی اوکٹین فیول کی ضرورت نہیں، کیا موٹرز پاکستان

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عمومی اضافہ نہیں کیا تھا، تاہم ہائی اوکٹین پیٹرول پر عائد لیوی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد مختلف پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین کی قیمت 600 سے 610 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پمپس پر یہ قیمت تقریباً 589 روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ہائی اوکٹین پیٹرول خاص طور پر جدید ٹربو انجن اور ہائی کمپریشن انجن والی گاڑیوں کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔ پاکستان میں درآمد یا مقامی طور پر اسمبل ہونے والی کئی نئی گاڑیاں ایسی ہیں جو صرف ہائی اوکٹین پر بہتر کارکردگی دیتی ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بحران: ایپ بیسڈ کوٹہ اور واؤچر سسٹم کے تحت کس کو کتنا پیٹرول ملے گا؟

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف صارفین کو مالی ریلیف ملے گا بلکہ ہائی اوکٹین کے استعمال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے شعیہ برادری پر تبصرے کو مسترد کردیا  

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟