عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود ڈیزل اور پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور موٹر اسپرٹ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا دیا گیا

وزارت خزانہ  کے مطابق حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کے فرق کی مد میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 203.88 روپے فی لیٹر جبکہ موٹر اسپرٹ پر 95.59 روپے فی لیٹر قیمت کے فرق کی ادائیگی کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 28 مارچ 2026 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335.86 روپے فی لیٹر اور موٹر اسپرٹ کی قیمت 321.17 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری اپنائیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، وزیراعظم کی قوم سے اپیل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ قیمتوں کے فرق کا مالی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

مشرقی وسطیٰ کشیدگی: قطر اور انڈونیشیا کے پاکستان سے ساتھ اہم رابطے

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟