ٹرمپ کا نیا بیان: آبنائے ہرمز کو ‘آبنائے ٹرمپ’ قرار دے دیا

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری کشیدگی کے دوران اہم تیل بردار گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مزاحیہ انداز میں ’ آبنائے ٹرمپ‘ قرار دے دیا، جس پر تقریب میں موجود افراد نے قہقہے لگائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو میامی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’ آبنائے ٹرمپ‘ کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایران کو ‘آبنائے ٹرمپ‘ میرا مطلب ہے ہرمز کو کھولنا ہوگا‘، جس پر حاضرین ہنس پڑے۔

ٹرمپ نے بعد ازاں معذرت کا ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ’ خوفناک غلطی‘ تھی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میڈیا اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے غلطیاں کم ہی ہوتی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی، 59 فیصد امریکی عوام غیر مطمئن، سروے

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے روزانہ تقریباً 2 کروڑ بیرل تیل گزرتا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں یہ گزرگاہ ایک اہم تنازع بن چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اس راستے کو متاثر کرنے کی صلاحیت نے عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ اس گزرگاہ کو ’میرے اور آیت اللہ کے مشترکہ کنٹرول‘ میں دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے بے تاب ہے، تاہم ایران نے براہ راست مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اس گزرگاہ کا نام تبدیل کر کے ’آبنائے امریکا‘ یا اپنے نام سے منسوب کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، جیسا کہ وہ پہلے بھی جغرافیائی ناموں میں تبدیلی کی بات کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار کئی آئل ٹینکرز تحفتاً بھیجے گئے، صدر ٹرمپ کا انکشاف

یہ بیان ٹرمپ کے اس انداز کی عکاسی کرتا ہے جس میں وہ اپنی شخصیت اور نام کو نمایاں رکھتے ہیں، چاہے وہ کاروبار ہو یا سیاست۔
اس سے قبل بھی وہ مختلف مواقع پر اپنے نام کو اداروں اور مقامات کے ساتھ جوڑنے کے حوالے سے بیانات دے چکے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان بظاہر مزاحیہ تھا، مگر اس نے ایک حساس عالمی مسئلے کے تناظر میں نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں آبنائے ہرمز کی اہمیت اور اس پر کنٹرول کا معاملہ عالمی سیاست کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ