ضلع انتظامیہ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبپارہ ایدھی آفس کو کسی بھی وقت سیل نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کچھ دکانوں اور دفاتر کی عارضی بندش سیکورٹی وجوہات اور جلوس کے دوران قانون و نظم قائم رکھنے کے لیے کی گئی تھی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور حقائق کی تصدیق ہمیشہ سرکاری چینلز کے ذریعے کریں۔ انتظامیہ نے کہا کہ غلط معلومات پھیلانا سنگین جرم ہے اور اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ دن قبل یہ افواہیں تیزی سے پھیلیں کہ ایڈھی آفس کو پولیس یا انتظامیہ نے سیل کردیا ہے۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ دعوے بالکل بے بنیاد ہیں اور جو عارضی بندش ہوئی، وہ روٹین سیکیورٹی اقدامات اور انتظامی وجوہات کی وجہ سے تھی، نہ کہ کسی ادارے کو مستقل طور پر بند کرنے کا سرکاری حکم۔
Fact Check & Public Advisory ⚠️
District Administration Islamabad has taken notice of false reports circulating on social media regarding the sealing of Abpara Edhi office.
These claims are completely baseless and misleading. No Edhi office has been sealed at any point. The… pic.twitter.com/8RPQQ42kVO
— DC Islamabad (@dcislamabad) March 28, 2026
دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایدھی سروس عارضی طور پر معطل ہے کیونکہ انتظامیہ نے دفتر بند کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایدھی انتظامیہ پورے سال کا کرایہ پہلے ادا کرتی ہے اور ابھی 11 مہینے کا کرایہ باقی تھا، تاہم انتظامیہ نے بغیر نوٹس دفتر بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کی کھالیں کیسے کراچی میں گینگ وار کا سبب بنتی رہی ہیں؟
ترجمان نے کہا کہ دفتر بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایدھی سروس گزشتہ 40 سال سے فعال رہی ہے۔ آبپارہ میں واقع دفتر کی بندش کے باعث ہنگامی آپریشنز بھی معطل ہیں اور ایدھی کا آپریشن اس وقت تک بند رہے گا جب تک انتظامیہ متبادل جگہ فراہم نہیں کرتی۔
فیصل ایدھی نے متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایمرجنسی خدمات دوبارہ فعال ہوسکیں۔














