پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فون پر بات چیت کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Prime Minister and Minister of Foreign Affairs of the State of Qatar, Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani @PM_AlThani_.
The two leaders discussed prevailing regional and… pic.twitter.com/GzQsYSRjyf
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 28, 2026
ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حال ہی میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ قطر کی جانب سے پاکستان کی پرامن مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation today with the Foreign Minister of Indonesia, Sugiono @Menlu_RI.
They discussed regional & international developments, as well as bilateral matters of mutual interest.… pic.twitter.com/G3DBnXrbkZ
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 28, 2026
اسی طرح سینیٹر اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے بھی ٹیلی فون پر بات کی، جس میں علاقائی و عالمی پیش رفت کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تصدیق کی اور مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانا خطرناک ہوگا، قطر کا ایران کو انتباہ
ان رابطوں سے پاکستان کی فعال خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات میں اہم پیش رفت واضح ہوتی ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں ملک کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔














