مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران جنگ کے پس منظر میں خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں اہم چہار فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے حوالے سے جاری مذاکرات پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

اجلاس کی تیاری اور مہمانوں کا استقبال

اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی آج پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید احمد معروف نے ان کا استقبال کیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان بھی اسلام آباد پہنچ گئے اور وہ چہار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری افغانستان اور مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل صبح پاکستان پہنچیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران تینوں وزرائے خارجہ کی آپس میں اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی اور نائب وزیراعظم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

پس منظر اور دوطرفہ مذاکرات

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے اور اگلے روز یہ وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے اور ان کے ساتھ الگ الگ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اصل ملاقات ترکیہ میں طے تھی، تاہم مصروفیات کی وجہ سے یہ اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ تنازعات کے حل کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دوست ممالک تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

ایران مذاکرات اور پاکستان کا ثالثی کردار

اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر میڈیا کے سامنے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکا نے جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی فارمولا پاکستان کے ذریعے ایران کو پیش کیا، جس کی تصدیق ایران نے کی اور پھر اپنا جواب بھی پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا۔

پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اہم علاقائی امور زیر غور آئیں گے اور خطے میں موجود کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا اہم ٹیلیفونک رابطہ

قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک گھنٹے سے زائد ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ مرحومین کے لیے دعائیں کی گئیں اور زخمیوں کی صحتیابی کی خواہش ظاہر کی گئی۔

امن مذاکرات اور سفارتی کوششیں

وزیراعظم نے ایران کو اپنی اور دیگر پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے امریکا، خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری امن مذاکرات کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی اور امید ظاہر کی کہ اجتماعی اقدامات سے کشیدگی ختم ہوگی۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

پاکستان کے فعال تعلقات: قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے رابطے

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی اور عالمی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔

قطر سے بات چیت

ڈپٹی وزیراعظم نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر بات کی۔ قطر نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

انڈونیشیا سے رابطہ

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفاد اور مستقبل میں قریبی رابطوں پر اتفاق ہوا۔

یہ رابطے پاکستان کی فعال خارجہ پالیسی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں ملک کے اہم کردار کو واضح کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟