کیا واقعی بشریٰ بی بی کی آنکھ بھی متاثر ہو چکی ہے؟ حقائق سامنے آ گئے

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت، خصوصاً بینائی سے متعلق گزشتہ چند روز سے گردش کرنے والی خبروں کے برعکس تازہ میڈیکل رپورٹ نے صورتِ حال کو واضح کر دیا ہے، جس کے مطابق ان کی آنکھوں میں کسی قسم کی سنگین خرابی یا بینائی کے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بشریٰ بی بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، صحت اور زیرسماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

 پمز (PIMS) اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے 28 مارچ 2026 کو کیے گئے طبی معائنے میں بشریٰ بی بی کی مجموعی حالت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نہ تو بینائی میں کمی پائی گئی اور نہ ہی کوئی تشویشناک طبی مسئلہ سامنے آیا، البتہ معمولی نوعیت کی علامات کے پیش نظر انہیں چند ہفتوں کیلئے آنکھوں کے قطرے استعمال کرنے اور فالو اپ کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ان رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور ان کی بینائی متاثر ہو رہی ہے۔ پارٹی نے اسے انسانی حقوق کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر تنقید بھی کی۔

تاہم دستیاب میڈیکل شواہد اور ڈاکٹروں کی رپورٹ پی ٹی آئی کے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔ جبکہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ معمولی نوعیت کے طبی مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جو سیاسی بیانیے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل میں معائنے کی رپورٹ جاری

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نہ صرف بشریٰ بی بی بلکہ عمران خان کی صحت سے متعلق بھی ماضی میں اسی نوعیت کی خبروں کو غیر معمولی انداز میں پیش کیا گیا، جسے مخالفین ’منفی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں بشریٰ بی بی کی صحت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمول کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی کئی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت میں تاخیر، بحالی میں کتنے دن لگیں گے؟

امریکا کا ڈھاکا میں مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان

بلوچستان میں یکم اپریل سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان

مشرقِ وسطیٰ امن معاہدے کی امیدیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

مشرق وسطٰی کشیدگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا