کوئٹہ: تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت میں تاخیر، بحالی میں کتنے دن لگیں گے؟

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد مرمت کا کام سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث شروع نہ ہو سکا، جس سے متعدد اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہے اور بحالی میں مزید تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کلی خلی کے قریب تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت تاحال شروع نہ ہو سکی، جس کے باعث شہر سمیت متعدد اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہے اور شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کوئٹہ: شرپسنوں نے بم سے گیس پائپ لائن اڑادی، متعدد علاقے گیس سے محروم

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) حکام کے مطابق گزشتہ روز متاثر ہونے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن اور اسمبلی والو کی مرمت کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس درکار ہے، جس کے بغیر کام کا آغاز ممکن نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے لیے درکار مخصوص پائپ کراچی سے منگوایا جائے گا، جس کے باعث بحالی کے عمل میں مزید تاخیر متوقع ہے۔

گیس کی فراہمی معطل ہونے سے مستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقے ہزارہ ٹاؤن، ہزارگنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، خیزی اور نوحصار متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، متعدد علاقوں کو گیس فراہمی معطل

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس پائپ لائن کی مکمل بحالی میں مزید دو سے تین روز لگ سکتے ہیں، جس کے بعد مرحلہ وار گیس سپلائی بحال کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی