انسداد دہشتگری عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری کر دیا

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی انسداد دہشت گرد عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری کر دیا ہے۔

ہفتے کے روز پولیس نے یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں کیس سے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کے دوران کارکنان نے اہم املاک پر دھاوا بولا تھا اور اس دوران جناح ہاؤس لاہور میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

جناح ہاؤس پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ یاسمین راشد کا حکم ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگا دو۔

اس مبینہ آڈیو کے تناظر میں حکومت کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ یاسمین راشد اس حملے کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp