حکومت کا عمران خان کے ’کٹا بچاؤ‘ اور ’مرغ بانی‘ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے جانے والے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، معاشی مشکلات کے باعث متعدد پراجیکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے کٹا بچاؤ پروگرام اور مرغ بانی پروگرام کے لیے فنڈز ختم کر کے دونوں پروگرامز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھے گئے تھے تاہم اب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے فنڈز نہیں رکھے ہیں۔ نئے مالی سال میں کٹے کو فربہ کرنے کے پروگرام کے لیے بھی فنڈز نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال کٹے کو ’موٹا‘ کرنے کے پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور ہائیکورٹ: پاک فوج کو زرعی مقاصد کے لیے دی گئی اراضی کیس پر حکم امتناع میں توسیع

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مرغ بانی پروگرام بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم آئندہ سال کے بجٹ میں مرغ بانی پروگرام کے لیے کوئی فنڈز نہیں رکھا گیا یے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں پراجیکٹ جوش و جذبے کے ساتھ شروع کیے تھے، نومبر 2018 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہاتی خواتین مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ اس منصوبے کی آزمائش ہوچکی ہے، حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیوں کے لیے غذائی انجیکشنز بھی فراہم کرے گی تاکہ مرغیاں جلد زیادہ انڈے دے سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی