صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت، جلد معاہدے کا امکان: ڈونلڈ ٹرمپ
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی بھی ملاقات میں شرکت
قومی سلامتی کی… pic.twitter.com/2qCST7c35V
— PPP (@MediaCellPPP) March 30, 2026
اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
شرکا نے معاشی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی مشاورت کی۔
مزید پڑھیں: ایران اور امریکا کی پاکستان کے ذریعے بلواسطہ بات چیت ہو رہی ہے، اسحاق ڈار
اس موقع پر قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔













