بال ٹیمپرنگ کیس، پی سی بی نے فخر زمان پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کے واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر فخر زمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر 2 میچز کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فخر زمان کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.14 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جو کہ لیول تھری جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ اس خلاف ورزی کے نتیجے میں ان پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کا ڈرامہ براڈکاسٹرز نے کیا، سابق کپتان راشد لطیف کے اہم دعوے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان لیول 3 کے قصور وار قرار پائے گئے، فیصلے کے خلاف 48 گھنٹوں میں اپیل کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آ گیا جس نے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

بال سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کھڑے ہیں۔ فخر زمان حارث رؤف سے گیند لیتے ہیں اور کچھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کے بعد گیند واپس انہیں کو تھما دیتے ہیں۔ لیکن اسی وقت امپائر حارث روف سے یہ گیند لے کر اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنلٹی لگا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

ڈینٹیسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی

جائز مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کیا جائےگا، وفاقی وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یقین دہانی

طورخم بارڈر دوبارہ کھل گیا، افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل بحال

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا