بال ٹیمپرنگ کا ڈرامہ براڈکاسٹرز نے کیا، سابق کپتان راشد لطیف کے اہم دعوے

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان راشد لطیف نے بال ٹیمپرنگ کے حالیہ تنازعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کر سکتے کیونکہ اس صورت میں انہیں اپنے دورِ کرکٹ کے واقعات کا بھی ذکر کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی فلم ناکامی کا سامنا کر رہی ہو تو اسے متنازع بنا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح اس معاملے میں بھی غیر ضروری طور پر بال ٹیمپرنگ کا عنصر شامل کیا گیا ہے جو زیادہ دیر تک خبروں کا حصہ نہیں بنے گا اور یہ خبر 24 گھنٹوں سے زیادہ نہیں چلے گی۔

راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فلم فلاپ ہو رہی ہو تو اس کو متنازعہ بنایا جاتا ہے۔ اس کا بھی کچھ نہیں ہونا، بس بال ٹیمپرنگ کا تڑکا لگایا ہے۔اس نوعیت کے تنازعات محض سرخیوں میں آنے کے لیے پیدا کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بھرپور توجہ حاصل ہوگی اور یہ ہر جگہ خبروں میں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچ میں فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام، اوپنر سمیت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف مشکلات کا شکار

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آ گیا جس نے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

بال سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کھڑے ہیں۔ فخر زمان حارث رؤف سے گیند لیتے ہیں اور کچھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کے بعد گیند واپس انہیں کو تھما دیتے ہیں۔ لیکن اسی وقت امپائر حارث روف سے یہ گیند لے کر اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنلٹی لگا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp