عمران خان کی رہائی کے لیے تنظیم سازی کا عمل جاری، 10 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے، شفیع جان

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے بتایا کہ اس سلسلے میں بھرپور انداز میں کیمپس لگائے جا رہے ہیں اور کل صوبے بھر میں 272 کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان رہائی فورس ہر صورت بنے گی، صحت سے متعلق فیصلے فیملی کرے گی، شفیع جان

ان کا کہنا تھا کہ ’خیبر ڈیجیٹل فارمنگ پلیٹ فارم‘ بھی لانچ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے پورے پاکستان سے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا اور باقاعدہ ممبرشپ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ممبرشپ کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔

شفیع جان کے مطابق ارکان اسمبلی کو بھی اس حوالے سے مسلسل کالز موصول ہو رہی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جلد ایک لاکھ رضاکاروں کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ ممبران مکمل ہونے پر ان سے باقاعدہ حلف لیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر سہیل آفریدی حلف برداری کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ حتمی ہدف 10 لاکھ رضاکاروں کی تنظیم سازی ہے۔

شفیع جان نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی قیادت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

ان کے مطابق ایک مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، جسے حتمی شکل دے کر قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور کارکنان دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ آئندہ کا لائحہ عمل مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہونا چاہیے اور کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

شفیع جان کے مطابق ملک بھر میں اس وقت ایک ہی مطالبہ نمایاں ہے، اور وہ ہے عمران خان کی رہائی، جس کے لیے بھرپور تیاری جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟