گنبد اور گلوب نما تھیٹر: کیا یہ تفریح کا مستقبل ہیں؟

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاس ویگاس کے اسفیئر کی چھت کھل گئی ہے اور واشنگٹن اسٹیٹ کی مارگیج لون افسر ڈینیئل رینی لاکھوں ستاروں کی طرف حیرت سے دیکھ رہی ہیں۔ وہ جیسے خلا میں جا رہی ہوں اور بیک اسٹریٹ بوائز کا شو جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، اردو سنیما کے معروف اداکار الیاس جاوید 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

رینی نے کہا کہ اوہ میرا خدا، یہ ناقابل یقین تھا۔ مجھے نہیں معلوم کوئی اور شو اسے پیچھے چھوڑ سکے گا‘۔

بی بی سی کے مطابق دہائیوں سے بیک اسٹریٹ بوائز کی فین رینی نے فروری کے شروع میں لاس ویگاس اسفیئر کا دورہ کیا اور نہ صرف بینڈ کی پرفارمنس سے بلکہ اس بڑی محدب اسکرین پر موجود بصری اثرات سے بھی دنگ رہ گئیں۔ یہ اسکرین اسفیئر کے اندرونی حصے کے تقریباً 15,000 مربع میٹر پر محیط ہے۔ رات کا آسمان، بینڈ کا اسپیس شپ اور سب کچھ گرافکس تھا۔

رینی جو پہلے بھی کئی بار بیک اسٹریٹ بوائز کو دیکھ چکی ہیں کہتی ہیں کہ کچھ بھی اس نئے شو کے مقابلے میں نہیں، ہر کوئی ناچ رہا تھا گنگنا رہا تھا۔

گنبد نما تھیٹرز کا رواج سنہ 1960 سے چلا آرہا ہے۔

لاس ویگاس اسفیئر اور دیگر جدید ڈومز کے ذریعے شائقین کو غیر معمولی بصری تجربات فراہم کیے جا رہے ہیں مگر کیا یہ نئے دور کی تفریح کو کامیاب بنانے میں کامیاب ہوں گے؟

اسفیئر طرز کے تفریحی مقامات تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر کمپنی کازم امریکا کے مختلف شہروں میں گنبد نما مقامات کھول رہی ہے جہاں شائقین لائیو اسپورٹس ایونٹس یا فلمیں جیسے’دی میٹرکس‘ دیکھ سکتے ہیں جس میں اضافی بصری اثرات شامل کیے جاتے ہیں جو اسکرین کے حصے کو گھیر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: فرانسیسی سنیما کی پہچان 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل کی تفریح ہے اور یہ زیادہ مشغول کرنے والی اور تجرباتی ہوگی۔

تاہم سامعین پہلے بھی 3 ڈی سینما جیسے تجربات کے بارے میں سن چکے ہیں جو کئی بار زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئے۔ چیلنج یہ ہے کہ یہ دکھایا جائے کہ بصری طور پر مکمل ڈومز کچھ بہتر کر سکتے ہیں۔

لاس ویگاس اسفیئر، جس کی لاگت 2.3 ارب ڈالر تھی، ستمبر 2023 میں کھلنے کے بعد مختلف شو ہو چکے ہیں دی وزرڈ آف اوز کا نیا ورژن اضافی بصری اثرات کے ساتھ یا آئرش راک بینڈ یو 2 کی ریزیڈنسی، ٹکٹس عام طور پر کم از کم 100 ڈالر کے ہوتے ہیں۔

کئی سالوں تک مبصرین نے اس طرح کے مقام کی مالیاتی کامیابی پر سوال اٹھائے۔ کیا یہ تفریح کی ایک نئی دلچسپ شکل ہے یا فضول خرچی؟

سنہ2025 کے اوائل میں متعدد مشاہدین نے اسفیئر کی آمدنی میں جاری جدوجہد کی نشاندہی کی اور ایک نقاد نے کہا کہ ان کا دورہ مخلوط جذبات اور تھوڑی مایوسی چھوڑ گیا لیکن جیسے جیسے مزید شوز آئے اسفیئر نے آخرکار منافع کمانا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں سنیما گھروں کی دم توڑتی روایت، سکھ خاندان کی نشانی تاریخی ناز سنیما گھر مسمار

فروری میں اسفیئر انٹرٹینمنٹ نے سال 2025 کے کیلنڈر سال کے لیے 57.6 ملین ڈالر کا خالص منافع رپورٹ کیا۔

یونیورسٹی آف بارسلونا کے تخلیقی اور جدیدیت کے محقق مانیل گونزالیز-پینیرو کہتے ہیں کہ میرے لیے فلم دیکھنا ہی کافی تجربہ ہے۔ مجھے نئے تجربات کی ضرورت نہیں۔ تاہم وہ کہتے ہیں کہ اسفیئر ایک ’پروٹوٹائپ‘ ہے جو منفرد فارمیٹ میں مواد فراہم کرنے میں کامیاب نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ سال اسفیئر انٹرٹینمنٹ نے اعلان کیا کہ وہ ’منی اسفیئرز‘ 5,000 سیٹ کی گنجائش کے ساتھ دیگر مقامات پر بھی لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گونزالیز پینیرو کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ مقامات جیسے میلان یا ایمسٹرڈیم میں مناسب ہوں گے یا نہیں۔ شاید اسفیئر کو صرف لاس ویگاس کے لیے مخصوص ایک منفرد کشش سمجھنا زیادہ مناسب ہو۔

ایک متبادل مقام کازم فراہم کرتا ہے جس نے ایل ای ڈی اسکرینز پر لائیو اسپورٹس اور بصری طور پر بڑھائی گئی فلمی پیشکشیں شروع کی ہیں۔ کازم کے چیف پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی آفیسر ڈیوِن پول مین کہتے ہیں کہ ہم بنیادی طور پر ایک سافٹ ویئر کمپنی ہیں۔ ایل ای ڈیز ہمارے ٹیم کی ڈیزائن کردہ ہیں،جو ڈبل کرو کیے گئے، ڈوم نما ڈسپلے کے لیے منفرد ہیں۔

کازم کے مقامات لاس اینجلس، ڈلاس اور اٹلانٹا میں موجود ہیں اور مزید 2 مقامات کلیولینڈ اور ڈیٹرائٹ میں منصوبہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سنیما گھروں کی بندش کے برسوں بعد سمندر کنارے فلم دیکھنے کا انوکھا انداز

ڈوم نما تفریحی مقامات کی سوچ نئی نہیں ہے۔ سنہ 1960 کی دہائی میں سینیراما نے ڈوم شکل والے سنیما بنائے اور بعد میں آئی میکس نے اس رجحان کو آگے بڑھایا۔

ایبسلولیوڈ ہالی وڈ کے بانی اور صدر جیمز لینیئر کہتے ہیں کہ ڈوم کے اندرونی حصے کو مکمل طور پر روشن کرنے کا تجربہ خاص ہے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں ایک شاہی شادی کے لیے بھی ایسا انتظام کیا جہاں گلوکار اور رقاصوں کی پرفارمنسز مرکزی ڈوم میں دکھائی گئیں۔

یہ ہر کسی کے لیے نہیں لیکن ڈوم پر مبنی تفریح کچھ لوگوں کو ضرور مسحور کر سکتی ہے۔ ڈینیئل رینی پہلے ہی بیک اسٹریٹ بوائز کو لاس ویگاس اسفیئر میں دوبارہ دیکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سنیما پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے

رینی کا کہنا ہے کہ مجھے واقعی آج صبح ان کے گرمیوں کے آخری شوز کے بارے میں ای میل ملی۔ میں دیکھ رہی تھی کہ دوبارہ وہاں کیسے جا سکتی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp