امریکا میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق اکثریت ایران جنگ کے فوری خاتمے کی حامی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر آ سکتا ہے، صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور (Ipsos) کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں انکشاف ہوا کہ قریباً دو تہائی امریکیوں کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کر دینا چاہیے، چاہے اس کے تمام مقاصد حاصل نہ بھی ہوئے ہوں۔
سروے کے نتائج کے مطابق ہر 10 میں سے 4 ریپبلکن ووٹرز بھی اس بات سے متفق ہیں کہ امریکا کو ایران جنگ مزید جاری رکھنے کے بجائے اسے جلد ختم کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم پاکستان سے ایران جنگ کے حوالے سے تعمیری گفتگو ہوئی، صدر یورپی کونسل
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے اور امریکا اپنے اہم مقاصد حاصل کر چکا ہے۔














