وزیراعظم پاکستان سے ایران جنگ کے حوالے سے تعمیری گفتگو ہوئی، صدر یورپی کونسل

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایران میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک تعمیری ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انتونیا کوستا نے کہاکہ اس گفتگو میں انہوں نے ایران جنگ پر پاکستانی وزیراعظم کے تجزیے کے ساتھ ساتھ مصر، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی حالیہ اسلام آباد ملاقات کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ یورپی یونین ایران میں جاری جنگ کے طویل ہونے اور اس کے عالمی اثرات کے بڑھنے پر شدید تشویش رکھتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہاکہ یورپی کونسل کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہاکہ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا، جنہیں یورپی رہنما نے سراہتے ہوئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی، جس میں جی ایس پی پلس کی اہمیت اور اپریل کے آخر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان یورپی یونین تجارتی فورم کا بھی ذکر کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں