نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے شناختی نظام کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات شروع کردیے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ کمیٹی نے نادرا کو شناختی کارڈ عارضی ضبط کرنے کی اجازت دینے والا بل منظور کرلیا
ادارے نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سسٹم کو مربوط کرنے، لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کرنے اور غیر قانونی شہریوں کے انخلا کے عمل کو تیز کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر شہریوں کے شناختی مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر اداروں کے تعاون سے ایک مربوط اور مؤثر نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر ہے، نادرا
یہ اقدامات ملک میں شناختی نظام کو مضبوط بنانے اور قانونی دائرے کے اندر شہریوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔













