ماہ رواں کے دوران آسمان پر شائقین فلکیات کے لیے ایک شاندار لمحہ آنے والا ہے کیونکہ فل ’پنک مون‘ پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نایاب فلکیاتی مظہر بلیک مون کب اور کیوں رونما ہوتا ہے؟
فلکیاتی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اپریل کا فل گلابی چاند آسمان پر نظر آئے گا۔
یہ نام قدیم زمانے سے موسموں کے حساب کے لیے رکھا گیا تھا، جیسے اسپراؤٹنگ گراس مون، ایگ مون، فِش مون اور بریکنگ آئس مون جو بہار کی آمد کی نشانی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یکم اپریل کی شام کو یہ چاند زیادہ تر نارنجی رنگ کا نظر آئے گا کیونکہ روشنی زمین کے گنجان ماحول سے گزرتے ہوئے نیلے اور جامنی رنگ کو بکھیر دیتی ہے اور صرف سرخ رنگ نظر آتا ہے۔
اپریل کے فل گلابی چاند کو دیکھنے کا طریقہ
فل مون 2 اپریل کی شام کو امریکا میں نظر آئے گا اور یہ 3 اپریل کی صبح تک برقرار رہے گا۔ رطانیہ میں سب سے صاف آسمان اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیے: وولف مون 2026، دنیا کے مختلف ممالک میں نظارہ کیسا رہا؟
ماہرین فلکیات کے مطابق ’پنک مون‘ دیکھنے کا بہترین وقت دیکھے جانے والے مقام، ٹائم زون اور مقامی موسم پر منحصر ہوگا۔ اگلا فل مون یکم مئی کو ہوگا جسے ’فلاور مون‘ کہا جاتا ہے اور اسی ماہ 2 فل مون نظر آئیں گے جسے عام طور پر’بلیو مون‘ کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں پنک مون کب دیدار کروائے گا؟
اپریل کا معروف فل ’پنک مون‘ پاکستان میں بھی نظر آئے گا اور شائقین فلکیات کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہوگا۔ فل مون کی روشنی شام کے وقت افق کے قریب دکھائی دینا شروع کرے گی اور دیر رات یا صبح تک آسمان پر چمکتی رہے گی۔
یہ چاند حقیقت میں گلابی نہیں ہوگا بلکہ زیادہ تر ہلکا نارنجی یا سنہری رنگ کا نظر آئے گا کیونکہ زمین کے ماحول سے گزرتے ہوئے سورج کی روشنی کے نیلے اور جامنی رنگ بکھر جاتے ہیں اور صرف سرخ یا نارنجی رنگ ہمارے نظر آتا ہے۔ اس لیے دیکھنے کے لیے صاف آسمان اور کھلے مقام جیسے کہ چھت یا میدان کا انتخاب ضروری ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں یہ منظر تقریباً ایک ہی وقت پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن بہترین تجربہ تب ہوگا جب موسم صاف ہو اور بادل یا بارش نہ ہو۔
شائقین فلکیات اور فوٹوگرافرز اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے تیار رہیں کیونکہ یہ فل مون ایک خوبصورت اور یادگار منظر پیش کرے گا۔
پاکستان میں اپریل کا فل ’پنک مون‘ 2 اپریل 2026 کی شام سے صبح تک دیکھا جا سکے گا۔ اس کا چاند عام طور پر شام کے وقت افق پر طلوع ہوگا اور صبح تک آسمان میں رہے گا۔
مزید پڑھیں: عید کے چاند کا جلدی اعلان کرنے کا حکم دیا جائے، شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا
مثال کے طور پر اسلام آباد میں چاند 6:56 بجے شام کے قریب نظر آنا شروع ہوگا اور 5:45 بجے صبح تک آسمان پر رہے گا۔














