غلط کلک نے قسمت بدل دی، خاتون لاکھوں ڈالر کی مالک بن گئیں

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست مشی گن میں ایک خاتون نے آن لائن لاٹری ٹکٹ خریدتے وقت ایک غلط کلک کے باعث حیران کن طور پر 2 لاکھ 51 ہزار 738 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔

اوکلینڈ کاؤنٹی کی رہائشی 57 سالہ خاتون نے بتایا کہ وہ مشی گن لاٹری کی ویب سائٹ پر 13 مارچ کے فینٹیسی 5 ڈرا کے لیے اپنی پسند کے نمبرز منتخب کر رہی تھیں۔

’میں اپنے نمبرز منتخب کر رہی تھی کہ غلطی سے 47 کی جگہ 39 پر کلک ہو گیا، لیکن میں نے اسے تبدیل نہیں کیا کیونکہ میری والدہ کہا کرتی تھیں کہ کوئی بھی چیز اتفاقیہ نہیں ہوتی۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’آدھا انسان آدھا روبوٹ‘، آخر معاملہ کیا ہے؟

اسی رات خاتون کو لاٹری کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی، جو عام جیتنے والی چھوٹی رقم کی اطلاع سے مختلف تھی۔

ای میل میں بتایا گیا کہ انہوں نے تمام پانچ نمبرز یعنی 08-10-11-22-39 درست انداز میں ملاتے ہوئے 251,738 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔

خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کر جیت کی رقم دیکھی تو وہ کئی گھنٹوں تک حیرت کی حالت میں گھر میں ٹہلتی رہیں۔

مزید پڑھیں: کینسر سے انتقال کرنے والی بیوی کی یاد میں شوہر نے انوکھا ایڈونچر شروع کردیا

’میں لاٹری محض تفریح کے لیے کھیلتی ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی رقم جیتوں گی، اس لیے میرا پہلا ردعمل حیرت اور یقین نہ آنے والا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس رقم کو بچت میں رکھا جائے گا۔

’ابھی کوئی بڑا منصوبہ نہیں، خدا نے اچھی زندگی دی ہے، اس لیے رقم کو سیونگ اکاؤنٹ میں رکھ کر معمول کے مطابق زندگی جاری رکھوں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp