بنگلہ دیش: تیل بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ریلوے نظام درہم برہم

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع ہبی گنج میں تیل سے بھری مال بردار ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث سلہٹ کے ساتھ ریلوے رابطہ معطل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے مدھب پور اپازیلا کے مونٹولا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق چٹاگانگ سے سلہٹ جانے والی آئل ٹینکر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے لیے بنگلہ دیش کی امریکا سے خصوصی استثنیٰ کی اپیل

جن میں سے بعض قریبی کھائی میں جا گریں، جس کے باعث اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کئی ٹینکر پٹری سے اتر کر اطراف کی زمین پر جا گرے، جس سے تیل کے ممکنہ اخراج اور حفاظتی خطرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

اسٹیشن ماسٹر عطا الرحمان خادم نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے فوری بعد سلہٹ کے ساتھ ریلوے رابطہ منقطع ہو گیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں مشترکہ کارروائی، 44 ہزار لیٹر غیر قانونی ایندھن ضبط

ریلوے حکام کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، جس کے بعد اکھاؤڑا سے امدادی ٹرین روانہ کر دی گئی تاکہ بحالی کا کام شروع کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق گرے ہوئے تیل کو محفوظ بنانے اور ریلوے سروس بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ٹرین حادثے کے باعث سلہٹ آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور امکان ہے کہ پٹریوں کی مرمت اور صفائی مکمل ہونے تک ریلوے سروس معطل رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp