روسی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے لیے بنگلہ دیش کی امریکا سے خصوصی استثنیٰ کی اپیل

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے توانائی کے جاری بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا سے تعاون طلب کر لیا ہے، جس میں روسی ذرائع سے ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے لیے خصوصی استثنیٰ کی درخواست بھی شامل ہے۔

یہ معاملہ واشنگٹن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران زیر بحث آیا، جہاں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ سے محکمہ توانائی میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

دونوں رہنماؤں کے درمیان فوری اور طویل مدتی توانائی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران امریکی حکام نے وزیر اعظم طارق رحمان کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔

ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث پیدا ہونے والی توانائی کی قلت پر روشنی ڈالی.

انہوں نے واشنگٹن سے اپیل کی کہ ڈھاکہ کو روسی ذرائع سے ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے لیے خصوصاً آئندہ کاشتکاری سیزن سے قبل خصوصی رعایت دی جائے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں فیول نگرانی سخت، پیٹرول پمپس پر ٹیگ آفیسرز تعینات کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں امریکا کی جانب سے روسی تیل پر دی گئی چھوٹ سے بنگلہ دیش فائدہ نہیں اٹھا سکا تھا کیونکہ اس وقت موزوں بحری راستے دستیاب نہیں تھے۔

دونوں ممالک نے قلیل مدتی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیسرے ممالک کے ذریعے روسی خام تیل سے تیار شدہ ایندھن حاصل کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے بنگلہ دیش کو درپیش چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: تیل کی فراہمی کے تنازع پر بنگلہ دیش میں ٹرک ڈرائیور نے فلنگ اسٹیشن منیجر کو کچل کر قتل کر دیا

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ڈھاکہ کی درخواستوں پر مثبت غور کرے گا اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے گا۔

اجلاس میں طویل مدتی بنیادوں پر پائیدار توانائی تعاون اور امریکی توانائی مصنوعات کی درآمد بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام، بشمول امریکا میں بنگلہ دیش کے سفیر طارق محمد عارف الاسلام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں