پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات انجام دینے والے 3 انڈونیشین اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ عالمی قانون، امن مشنز اور بین الاقوامی برادری کے اجتماعی امن کے عزم پر کاری ضرب ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں 2 اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 2 روز کے دوران 3 انڈونیشین امن اہلکار جاں بحق ہوئے۔ خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب حزب اللہ نے مارچ کے آغاز میں اسرائیل پر حملے کیے، جس کے بعد لبنان بھی تنازع کا حصہ بن گیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ امن دستوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اہلکار غیر جانبدار ہوتے ہیں اور ان پر حملہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 600 سے زائد شہری ہلاک، 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر جبکہ بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات لبنان کی حکومت کی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امن اہلکاروں کی حفاظت میں ناکامی نہ صرف سلامتی کونسل بلکہ عالمی قانون اور امن مشنز کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے، لہٰذا ذمہ داران کا احتساب ناگزیر ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سفیر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز پر حملے کوئی الگ واقعات نہیں بلکہ ایک خطرناک رجحان کا حصہ ہیں، جسے معمول نہیں بننے دیا جا سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ملک ہے اور اب تک 182 اہلکار فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، اس لیے پاکستان اس نقصان کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے‘،ڈھاکہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب

پاکستان نے انڈونیشیا کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

آخر میں پاکستانی مندوب نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟