مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری میں چھڑنے والی لفظی جنگ نے نیا اور تیز رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ماضی کی معروف اداکارائیں ریشم اور دیدار ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئی ہیں۔ دیدار کی جانب سے عائد کیے گئے سنگین الزامات کے بعد ریشم نے خاموشی توڑتے ہوئے دوٹوک اور سخت ردعمل دیا ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے فلاحی کام، خصوصاً لنگر کے باعث ان سے حسد کرتے ہیں۔ وہ یہ سوچتے ہیں کہ جب ہم ایسا نہیں کر رہے تو یہ کیوں کر رہی ہے۔ دیدار کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ کچھ افراد کی اپنی کوئی مستقل شناخت نہیں ہوتی اور وہ دوسروں کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل کیریئر کے باوجود ان کی اپنی کیا پہچان ہے، ان کی پہچان تو ان کی بہن نرگس ہیں۔ تو ایسا انسان روز اپنے حسد کی آگ میں جلتا اور مرتا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کا نام لے کر اپنا منہ نہیں گندا کرنا چاہتی۔

واضح رہے کہ پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے اداکارہ رشم پر گھروں اور زندگیوں کو تباہ کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

دیدار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ریشم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریشم ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ وہ منفی کرداروں کو پیش کرنے میں بہترین ہیں انہوں نے بہت سے گھروں اور زندگیاں تباہ کی ہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ان کے کھانے پکانے اور خیرات کے کاموں کے بارے میں جانتی ہوں۔ مجھے خوف ہے کہ ایک دن وہ انہی کھانوں میں پھنس جائیں گی جو وہ دوسروں کے لیے پکاتی ہیں۔

دیدار کے مطابق میرا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ ہے۔ وہ ابتدا میں میری دوست تھیں اور سالوں تک ہماری دوستی رہی لیکن بعد میں میرا تلخ تجربہ ہوا جس کے بعد میں یہ کہہ رہی ہوں اور ان کے موجودہ دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ اپنے آپ کو بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟