صاحبزادہ فرحان کی ٹی20 کرکٹ میں حکمرانی، پاکستان سپر لیگ 11 میں بیٹنگ کا جادو

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صاحبزادہ فرحان نے 2025 کے آغاز سے ہی ٹی20 کرکٹ میں بے مثال کارکردگی دکھائی ہے، اور پاکستان سپر لیگ 11 میں بھی اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کو محظوظ کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 میچز کی 66 اننگز میں 2566 رنز بنائے، جو کسی بھی کھلاڑی سے سب سے زیادہ ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 74 اننگز میں 2197 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 11 کی پہلی سینچری

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سینچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

ابتدائی اوورز میں فرحان نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی اور اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

یہ صاحبزادہ فرحان کی پی ایس ایل کی دوسری جبکہ مجموعی طور پر 9ویں سینچری ہے۔ پی ایس ایل میں کنگ بابراعظم 11سینچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل میں ہزار رنز مکمل کرچکے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ خوشی ہے کہ سینچری بنائی اور ہماری ٹیم میچ جیتی، سپورٹ اسٹاف اور منیجمنٹ کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔ بالکل نہیں لگ رہا کہ ملتان سلطانز میری نئی فرنچائز ہے۔

صاحبزادہ فرحان کے اہم اعداد و شمار (جنوری 2025 سے)

سینچریاں: 7 (دنیا میں سب سے زیادہ، بھارت کے ایشان کشن 4 سینچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں)
ففٹیز: 16 (سب سے زیادہ، دوسرے نمبر پر ابھیشیک شرما کی 13)
چوکے: سب سے زیادہ 234
چھکے: 141 (صرف ڈیووالڈ بریوس سے 3 کم، جن کے 144 چھکے ہیں)

صاحبزادہ فرحان کی کارکردگی نہ صرف مستقل مزاجی بلکہ جارحانہ کھیل کی بھی مثال ہے، اور اسے کرکٹ کی دنیا میں مکمل حکمرانی کہا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟