’پاکستان کے ہاتھوں شکست کا بدلہ آپ فلمیں بناکر لے رہے ہیں‘، پاکستانی نوجوان نے بھارتی اینکر کی بولتی بند کردی

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں ایک بھارتی صحافی نے پاکستانی نوجوان سے سوال کیا کہ پاکستان میں بالی ووڈ فلم ’دھرندر‘ کیوں بین کی گئی ہے جبکہ عوام اسے دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ نوجوان نے جواب دیا کہ اصل وجہ شاید معلوم نہ ہو مگر اس پابندی کو ایک مثال کے ذریعے سمجھایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ میں ان کا بوائے فرینڈ چھوڑ کر چلا جاتا ہے تو اس کو بہت غصہ آتا ہے، وہ اس لڑکے کو کچھ کہہ نہیں سکتی تو شاہد کپور اس کو مشورہ دیتا ہے کہ تم واش روم میں جاؤ اور اس کی تصویر جلا کر فلش کر دو اور اسے برا بھلا کہہ کر اپنا غصہ نکال لو۔ اور ایسی ہی حالت آپ لوگوں کی ہے۔

انہوں نے بھارتی صحافی کو مزید کہا کہ گزشتہ سال آپ لوگوں کی جتنی دھلائی پاکستان نے کی ہے آپ کی اتنی جرات نہیں ہے کہ پاکستان کو ہاتھ لگا سکو اور میلی آنکھ سے دیکھ بھی سکو تو دھرندر اور بارڈر 2 جیسی فلمیں بنا کر جو زخم پاکستان نے آپ کو دیے ہیں آپ اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بے وقوفی کا عالم ہے کہ آپ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ جتنی بہادر آپ کی فوج بالی ووڈ کی فلموں میں ہے اتنی ہی بہادر اصل زندگی میں بھی ہے لیکن اصل میں ان کی اوقات کیا ہے وہ پاکستان نے ساری دنیا کو دکھا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار