محمد علی رندھاوا ڈی جی پاسپورٹ تعینات، نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد علی رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:محمد علی رندھاوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد تعینات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے نظام میں ہر سطح پر اصلاحات لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پورے نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے نظام میں عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور تیز خدمات فراہم کی جا سکیں۔

گزشتہ روز وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کیے گئے تھے، جن کے تحت محمد علی رندھاوا کو چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:گھنے درختوں سے کنکریٹ کے جنگل تک، ’محسن نقوی اور محمد علی رندھاوا نے کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا‘

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر سہیل اشرف کو اسلام آباد کا نیا چیف کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟