واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح، 15 اضلاع کو مطلوبہ گاڑیاں اور مشینری کی فراہمی

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے جدید سیوریج مشینری اور گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ نے سیورجینٹک مشین، سیورسکر مشین اور دیگر جدید آلات کا جائزہ لیا اور ڈرائیورز و عملے کو شاباش دیتے ہوئے عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات رنگ لائے، پنجاب میں فضائی معیار میں تاریخی بہتری

انہوں نے واسا پنجاب کو فعال بنانے پر صوبائی وزیر بلال یٰسین، سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے سیوریج گاڑیوں کی چابیاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ کے حوالے کیں جبکہ بلال یاسین نے انہیں واسا پنجاب سیوریج فلیٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کو 552 جدید گاڑیاں اور مشینری فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سیوریج سکر مشین، سیور جینٹک مشین، ڈی سائیلٹنگ مشین، واٹر باؤزر، ڈی واٹرنگ پمپ، ڈمپر، ٹرک کرین اور دیگر آلات شامل ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں جہلم، گجرات، اوکاڑہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ننکانہ، جھنگ اور ساہیوال سمیت دیگر اضلاع کو یہ سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔

جبکہ راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 22 اضلاع کو 937 جدید سیوریج مشینیں اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ضلع کی سطح پر سیوریج سروسز اور آپریشن شروع کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف ماحولیات میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو بھی بڑی سہولت میسر ہوگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اشیائے خورونوش سستی ترین سطح پر، نیا ریکارڈ قائم

انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کی فراہمی کا مقصد سیلابی اور بارش کے پانی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مون سون سے قبل تمام شہروں میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات مکمل کیے جائیں گے اور ہر ضلع میں بارش کی صورت میں فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور آسانی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پورے پنجاب میں واسا کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز، شہریوں کو اضافی وقت لے کر سفر کی ہدایت

بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی اچھے مذاکرات کار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟