وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جبکہ ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی انقرہ میں منعقد تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، تیسری بار صدر منتخب ہونے والے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ترک صدر کو اپنی اور قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔
دارالحکومت انقرہ میں ترک گرینڈ پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’میں بحیثیت صدر عظیم ترک قوم کے سامنے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں اپنی ریاست کی سلامتی اور آزادی کا تحفظ کروں گا‘۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بہت سے عالمی رہنما ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچے، گزشتہ رات وزیر اعظم شہباز شریف بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچے تھے۔
PM Shehbaz Sharif attended inauguration ceremony of President Recep Tayyip Erdogan in Ankara, today. PM conveyed heartiest felicitations on behalf of Govt & ppl of 🇵🇰 to President Erdoğan on his re-election as President of 🇹🇷 & wished him continued success.#PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/htY19hHU7D
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 3, 2023
اس موقع پر طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ 20 سالوں میں تمام شعبوں میں متاثرکن کارکردگی دکھائی ہے، انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں کے دوران ملکی ترقی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون تنظیم (HLSCC) کے ساتویں اجلاس میں اسٹریٹجک شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہترین اسٹریٹجک سمت فراہم کرے گی۔
یاد رہے طیب اردوان نے 28 مئی کو ایک طاقتور اپوزیشن اتحاد کے خلاف رن آف الیکشن جیت لیا تھا، سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے سیکولر حریف کمال کلیچ دار اوگلو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ترکیہ میں سب سے طویل عرصہ تک برسراقتدار رہنے والے رہنما کو اپنی تیسری میعاد میں بعض فوری اور بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا جس کی وجہ زوال پذیر معیشت اور مغربی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تناؤ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں سے ملاقات
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف اور ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگزکی چئیرپرسن ایبرواوزدمیر کے درمیان ملاقات ہوئی، پاکستان میں توانائی،انفراسٹرکچر،سیاحت اورتعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں، جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، مشہور کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن ایبرو اوزدمیر سے ملاقات کے درمیان اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایبرواوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن، ایبرو اوزدمیر کی ملاقات.
ملاقات میں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو.#PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/1vIhXGQAfZ
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 3, 2023
’ان کے دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کے لیے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔‘
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں گلوبل انجینئرنگ گرلز (جی ای جی) پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات کا بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ آنے والی جنریشن کی خواتین انجینئرز، لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان میں یہ منصوبہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین اور لڑکیوں کو تجربہ فراہم کرے گا اور انہیں اپنا کیریئر بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔
وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر موجود ہیں۔
ایبرو اوزدمیر کے ساتھ ملاقات میں بھی مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی سمیت پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے شرکت کی۔